نجمہ اور سالار احمد شیری کو اپنے ساتھ کہیں باہر نہیں لے جاتے تھے تو وہ بھی ہمیشہ کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے گھر پر ہی رک جاتی۔
— Monaa Sohail, شناخت- Identity Novel
“جانتے ہیں جب کسی زینب کے سا تھ زیادتی ہوتی ہے تو میں زیادتی کرنے والے سے زیادہ ان والدین کو ظالم سمجھتا ہوں جنہوں نے ان درندوں کے سامنے اپنی اولادیں پھینک رکھی ہیں۔”

“کیونکہ جسم کے گھاؤ تو دکھائی دیتے ہیں ان پر مرہم رکھا جا سکتا ہے لیکن روح کے گھاؤ اندر ہی اندربہت خاموشی سے اپنی جڑیں مضبوط کرتے چلے جاتے ہیں۔”

“(اپنی شاعری کا یہ حصہ میں اپنے تمام سیّد گھرانے کے اساتذہ، رشتہ دار، دوست، شاگرد اور خصوصاً مسٹر بزنس مین کے نام کرتا ہوں)”

“ایک تو شمالی علاقہ جات کی ساری وادیاں انتہائی حسین اوپر سے ہر وادی کا ذاتی پالتو دریا ان وادیوں کے حسن کو چار چاند تو لگا ہی دیتا ہے ساتھ میں سیّاحوں کی بھی چاندی ہو جاتی ہے ۔”
