دل میں ڈھیروں خواہشات کے ہجوم میں کہیں دو خواہشات ہیں جو ستاروں میں چاند کی طرح جگمگاتی رہتی ہیں۔
— Fatimah Ambreen, یہ بندے تیرے البیلے سے
“اگر تم صبح سویرے اٹھو اور سورج کی پہلی کرن جو زمین پر پڑتی ہے اس کے ساتھ دوڑنا شروع کردو تو اس پل کے پیچھے ایک خفیہ دروازہ ہے، جو اس دنیا سے الگ دنیا میں پہنچا دیتا ہے۔”

“مختلف اٹیندنٹس ایک دوسرے کو جانچتی نظروں سے " تعلقات کیسے رکھنے ہیں؟" کے طور پر پرکھ رہے ہیں اور میں مسکرا کردوبارہ اپنے نوٹس میں گم ہوگئی۔”

“میں اکثرمحبت کے مارےکہہ اٹھتا : '' آپ اپنے سٹودنٹس کے سامنے تو انگلش بولتے ہیں، لیکن میرے انسسٹ کرنے پر بھی آپ میرے ساتھ انگلش نہیں بولتے۔”

“جس نے آپ کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا اور جب آپ نے مزید اس کی بات ماننے سے انکار کردیا، تو اس نے بدلہ لیا ہے۔”
