Check out our most recent publications

اعتبار کا موسم

Aitbaar Ka Mausam

by Farah Bhutto

★★ (1 review) Add yours
Contemporary Fiction

About اعتبار کا موسم

 قیمت : 600 روپے بمع ڈاک

 

 زندگی دکھ اور سکھ کی آمیزش سے مل کر بنی ہے۔ اس میں اگر خوشیاں ہیں تو غم اور کٹھنائیاں بھی ہیں۔ اور کامیاب وہی ہے جو زندگی کی ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔ اور رنج اور تکلیف میں ہمت نہ ہارے۔" اعتبار کا موسم "کی کہانی ایک ایسی ہی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کے دکھوں اور تکلیفوں کا مقابلہ ہمت سے کرتی ہے۔ لیکن خود سے جڑے رشتوں پر آنچ بھی نہیں آنے دیتی۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس کا خمیر خلوص و محبت سے گندھا ہوا ہے ۔ جو اپنے خون کے رشتوں سے وفا نبھاتے اپنے کسی نقصان کی پرواہ نہیں کرتی۔ جو اپنی ذات کو پس پشت ڈال کر اپنے گھر والوں کے لئے آسانیاں فراہم کرتی ہے۔ اور اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتی۔اس نفسانفسی دور میں ایسی محبت و خلوص کا پیکر لڑکی کا وجود,ناپید نہیں تو نایاب ضرور ہے۔

Quotes from اعتبار کا موسم

“اشفاق احمد اپنی اس ہمدرد اور احساس والی بیٹی کو ہر وقت دعائیں دیا کرتے۔”
“'ہر بار جب امید سے ہوتیں, تو یقین واثق ہوتا کہ اس بار مراد بر آئے گی۔”
“میں اپنی اولاد کو سکھی رکھنے کی کوشش کرتا ہوں مگر ہوں تو عاجز سا انسان...میں تقدیر کے لکھے کو بدل نہیں سکتا۔”
Browse all quotes

Reviews (1)

Rate this book Tap a star — no account needed to start
★★ By Munirah Kashif Kashif 16 February, 2017

سادہ پیرائے میں ایک کافی دہرایا جانے والا موضوع۔