بھلا زندگی جیسے شعوری اورجذباتی تجربے کےبعد انسان اس سے پہلے جیسی کیفیت میں واپس کیسے جاسکتاہے؟ حتی ٰ کہ اگرموت کے بعد عدم بھی ہے تو یہ عدم زندگی سے پہلے کے عدم سے کچھ مختلف ہی ہوگا۔
— Irfan Mehmud, مذہب ، سائنس اور الحاد / Mazhab, Science aur Alhad - Book on Atheism
“1) صافی(ہمدرددواخانہ ،کراچی): یہ خون صاف کرنے والی قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیارشدہ شربت ہے جوخون سے خراب مادوں کو خارج کرکے دانوں، کیلوں اورمہاسوں سے نجات دلاتاہے۔”

“اگر کسی بات کا خوف یا اندیشہ لاحق ہے توفرار کی بجائے اس کازیادہ سے زیادہ وقت کے لئے سامنا کریں تاوقتیکہ ان جذبات کی ساری توانائی خرچ ہوجائے اور آپ پرسکون ہو جائیں۔”

“محبت کی اس داستان کو سمجھنے کے لیے بھی ایک گداز دل کا ہونا ضروری ہے، یا وہ جس نے کبھی محبت کو چھوا بھی ہو۔”

“انسان اپنی عقل اور تدبیر پربھروسہ کرتا ہے مگر یہ بھول جاتا ہے کہ ایک تدبیر کرنے والا اوپر بھی ہے جو سب سے بہتر تدبیر کرتا ہے۔”
