مگر میں نے اس سے یہ پوچھنا ہر گز مناسب نہ سمجھا کہ آخر وہ ایسا کیوں کر رہا ہے۔
— Zindan زندان, Nagufta/ناگفتہ
“بھلا زندگی جیسے شعوری اورجذباتی تجربے کےبعد انسان اس سے پہلے جیسی کیفیت میں واپس کیسے جاسکتاہے؟ حتی ٰ کہ اگرموت کے بعد عدم بھی ہے تو یہ عدم زندگی سے پہلے کے عدم سے کچھ مختلف ہی ہوگا۔”

“میرا مشاہدہ تھا کہ کامیاب قانون دان ، بلا کسی استثنا کے خوبصورت، باوقار، سمجھدار خواتین کے ساتھ بیاہے ہوئے ہیں۔”
